ملالئے علاج کے لیے برطانیہ روانہ

Sunday 14 October 2012 | 23:47

راولپنڈی: عسکریت پسندوں کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی ملالئے یوسفزئی کو علاج کے لیے برطانیہ روانہ کردیا گیا ہے۔

 

پیر کی صبح آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق ملالئے کو متحدہ عرب امارات سے منگوائی گئی ائیر ایمبولینس سے لندن روانہ کیا گیا۔

 

برطانیہ روانگی کا فیصلہ فوجی ڈاکٹروں نے سویلین ڈاکٹروں سے مشاورت سے کیاگیا۔

گذشتہ شب آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے ملالئے کےبارے میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

 

باجوہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں تھوڑی دیرکے لیے وینٹی لیٹرکے بغیر رکھا، جس کےدوران ملالئے نے اپنے طورپرسانس لی۔

 

آئی ایس پی آر کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ملالئے کے برطانیہ سفر اور اس کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

0 comments:

Post a Comment